# ur/ahmedali.xml.gz
# zh/jian.xml.gz
(src)="s1.1"> شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
(trg)="s1.1"> 奉至仁至慈的真主之名
(src)="s1.2"> سب تعریفیں الله کے لیے ہیں جو سب جہانوں کا پالنے والا ہے
(trg)="s1.2"> 一切赞颂全归真主 , 众世界 的主 ,
(src)="s1.3"> بڑا مہربان نہایت رحم والا
(trg)="s1.3"> 至仁至慈的主 ,
(src)="s1.4"> جزا کے دن کا مالک
(trg)="s1.4"> 报应日的主 ,
(src)="s1.5"> ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
(trg)="s1.5"> 我们只崇拜你 , 只求你祐助
(src)="s1.6"> ہمیں سیدھا راستہ دکھا
(trg)="s1.6"> 求你引领我们正路 ,
(src)="s1.7"> ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام کیا نہ جن پر تیرا غضب نازل ہوا اور نہ وہ گمراہ ہوئے
(trg)="s1.7"> 你所祐助者的路 , 不是受谴怒者的路 , 也不是迷误者的路 。
(src)="s2.1"> المۤ
(trg)="s2.1"> 艾列弗 , 俩目 , 米目 。
(src)="s2.2"> یہ وہ کتاب ہے جس میں کوئی بھی شک نہیں پرہیز گارو ں کے لیے ہدایت ہے
(trg)="s2.2"> 这部经 , 其中毫无可疑 , 是敬畏者的向导 。
(src)="s2.3"> جو بن دیکھے ایمان لاتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں ا ور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے اس میں خرچ کرتے ہیں
(trg)="s2.3"> 他们确信幽玄 , 谨守拜功 , 并分舍我所给与他们的 。
(src)="s2.4"> اور جو ایمان لاتے ہیں اس پر جو اتارا گیا آپ پراور جو آپ سے پہلے اتارا گیا اور آخرت پر بھی وہ یقین رکھتے ہیں
(trg)="s2.4"> 他们确信降示你的经典 , 和在你以前降示的经典 , 并且笃信後世 。
(src)="s2.5"> وہی لوگ اپنے رب کے راستہ پر ہیں اور وہی نجات پانے والے ہیں
(trg)="s2.5"> 这等人 , 是遵守他们的主的正道的 ; 这等人 , 确是成功的 。
(src)="s2.6"> بے شک جو لوگ انکار کر چکے ہیں برابر ہے انہیں تو ڈرائے یا نہ ڈرائے وہ ایمان نہیں لائیں گے
(trg)="s2.6"> 不信道者 , 你对他们加以警告与否 , 这在他们是一样的 , 他们毕竟不信道 。
(src)="s2.7"> الله نے ان کے دلوں اورکانوں پرمہر لگا دی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ ہے اوران کے لیے بڑا عذا ب ہے
(trg)="s2.7"> 真主已封闭他们的心和耳 , 他们的眼上有翳膜 ; 他们将受重大的刑罚 。
(src)="s2.8"> اور کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم الله اور قیامت کے دن پر ایمان لائے حالانکہ وہ ایمان دار نہیں ہیں
(trg)="s2.8"> 有些人说 : 我们已信真主和末日了 。 其实 , 他们绝不是信士 。
(src)="s2.9"> الله اور ایمان داروں کو دھوکا دیتے ہیں حالانکہ وہ اپنے آپ ہی کو دھوکہ دے رہے ہیں اور نہیں سمجھتے
(trg)="s2.9"> 他们想欺瞒真主和信士 , 其实 , 他们只是自欺 , 却不觉悟 。
(src)="s2.10"> انکے دلوں میں بیماری ہے پھر الله نے ان کی بیماری بڑھا دی اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے اس لیے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے
(trg)="s2.10"> 他们的心里有病 , 故真主增加他们的心病 ; 他们将为说谎而遭受重大的刑罚 。
(src)="s2.11"> اور جب انہیں کہا جاتا ہے کہ ملک میں فساد نہ ڈالو تو کہتے ہیں کہ ہم ہی تو اصلاح کرنے والے ہیں
(trg)="s2.11"> 有人对他们说 : 你们不要在地方上作恶 。 他们就说 : 我们只是调解的人 。
(src)="s2.12"> خبردار بے شک وہی لوگ فسادی ہیں لیکن نہیں سمجھتے
(trg)="s2.12"> 真的 , 他们确是作恶者 , 但他们不觉悟 。
(src)="s2.13"> اور جب انہیں کہا جاتا ہے ایمان لاؤ جس طرح اور لوگ ایمان لائے ہیں تو کہتے ہیں کیا ہم ایمان لائیں جس طرح بے وقوف ایمان لائے ہیں خبردار وہی بے وقوف ہیں لیکن نہیں جانتے
(trg)="s2.13"> 有人对他们说 : 你们应当象众人那样信道 。 他们就说 : 我们能象愚人那样轻信吗 ? 真的 , 他们确是愚人 , 但他们不知道 。
(src)="s2.14"> اور جب ایمانداروں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے اور جب اپنے شیطانوں کے پاس اکیلے ہوتے ہیں تو کہتے ہیں ہم توتمہارے ساتھ ہیں ہم تو صرف ہنسی کرنے والے ہیں
(trg)="s2.14"> 他们遇见信士们就说 : 我们已信道了 。 他们回去见了自己的恶魔 , 就说 : 我们确是你们的同党 , 我们不过是愚弄他们罢了 。
(src)="s2.15"> الله ان سے ہنسی کرتا ہے اور انہیں مہلت دیتا ہے کہ وہ اپنی گمراہی میں حیران رہیں
(trg)="s2.15"> 真主将用他们的愚弄还报他们 , 将任随他们彷徨於悖逆之中 。
(src)="s2.16"> یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدی سو ان کی تجارت نے نفع نہ دیا اور ہدایت پانے والے نہ ہوئے
(trg)="s2.16"> 这等人 , 以正道换取迷误 , 所以他们的交易并未获利 , 他们不是遵循正道的 。
(src)="s2.17"> ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے آگ جلائی پھر جب آگ نے اس کے آس پاس کو روشن کر دیا تو الله نے ان کی روشنی بجھا دی اور انہیں اندھیروں میں چھوڑا کہ کچھ نہیں دیکھتے
(trg)="s2.17"> 他们譬如燃火的人 , 当火光照亮了他们的四周的时候 , 真主把他们的火光拿去 , 让他们在重重的黑暗中 , 甚麽也看不见 。
(src)="s2.18"> بہرے گونگے اندھے ہیں سو وہ نہیں لوٹیں گے
(trg)="s2.18"> ( 他们 ) 是聋的 , 是哑的 , 是瞎的 , 所以他们执迷不悟 。
(src)="s2.19"> یا جیسا کہ آسمان سے بارش ہو جس میں اندھیرے اور گرج اور بجلی ہو اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں کڑک کے سبب سے موت کے ڈر سے دیتے ہوں اور الله کافروں کو گھیرے ہوئے ہے
(trg)="s2.19"> 或者如遭遇倾盆大雨者 , 雨里有重重黑暗 , 又有雷和电 , 他们恐怕震死 , 故用手指塞住耳朵 , 以避疾雷 。 真主是周知不信道的人们的 。
(src)="s2.20"> قریب ہے کہ بجلی ان کے آنکھیں اچک لے جب ان پر چمکتی ہے تو اس کی روشنی میں چلتے ہیں اور جب ان پر اندھیرا ہوتا ہے تو ٹھر جاتے ہیں اور اگر الله چاہے تو ان کے کان اور آنکھیں لے جائے بے شک الله ہر چیز پر قادر ہے
(trg)="s2.20"> . 电光几乎夺了他们的视觉 , 每逢电光为他们而照耀的时候 , 他们在电光中前进 ; 黑暗的时候 , 他们就站住 。 假如真主意欲 , 他必褫夺他们的听觉和视觉 。 真主对於万事确是全能的 。
(src)="s2.21"> اے لوگو اپنے رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں پیدا کیا اور انہیں جو تم سے پہلے تھے تاکہ تم پرہیزگار ہو جاؤ
(trg)="s2.21"> 众人啊 ! 你们的主 , 创造了你们 , 和你们以前的人 , 你们当崇拜他 , 以便你们敬畏 。
(src)="s2.22"> جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے پانی اتارا پھر اس سے تمہارے کھانے کے لیے پھل نکالے سو کسی کو الله کا شریک نہ بناؤ حالانکہ تم جانتے بھی ہو
(trg)="s2.22"> 他以大地为你们的席 , 以天空为你们的幕 , 并且从云中降下雨水 , 而借雨水生许多果实 , 做你们的给养 , 所以你们不要明知故犯地给真主树立匹敌 。
(src)="s2.23"> اور اگر تمہیں اس چیز میں شک ہے جو ہم نے اپنے بندے پر نازل کی ہے تو ایک سورت اس جیسی لے آؤ اور الله کے سوا جس قدر تمہارے حمایتی ہوں بلا لو اگر تم سچے ہو
(trg)="s2.23"> 如果你们怀疑我所降示给我的仆人的经典 , 那末 , 你们试拟作一章 , 并舍真主而祈祷你们的见证 , 如果你们是诚实的 。
(src)="s2.24"> بھلا اگر ایسا نہ کر سکو اور ہرگز نہ کر سکو گے تو اس آگ سے بچو جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں جو کافرو ں کے لیے تیار کی گئی ہے
(trg)="s2.24"> 如果你们不能作 ─ ─ 你们绝不能作 ─ ─ 那末 , 你们当防备火狱 , 那是用人和石做燃料的 , 已为不信道的人们预备好了 。
(src)="s2.25"> اوران لوگو ں کو خوشخبری دے جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے کہ ان کے لیے باغ ہیں ان کے نیچے نہریں بہتی ہیں جب انہیں وہاں کا کوئي پھل کھانے کو ملے گا تو کہیں گے یہ تو وہی ہے جو ہمیں اس سے پہلے ملا تھا اور انہیں ہم شکل پھل دیئے جائیں گے اور ان کے لیے وہاں پاکیزہ عورتیں ہوں گی اوروہ وہیں ہمیشہ رہیں گے
(trg)="s2.25"> 你当向信道而行善的人报喜 ; 他们将享有许多下临诸河的乐园 , 每当他们得以园里的一种水果为给养的时候 , 他们都说 : 这是我们以前所受赐的 。 其实 , 他们所受赐的是类似的 。 他们在乐园里将享有纯洁的配偶 , 他们将永居其中 。
(src)="s2.26"> بے شک الله نہیں شرماتا اس بات سے کہ کوئی مثال بیان کرے مچھر کی یا اس چیز کی جو اس سے بڑھ کر ہے سو جو لوگ مومن ہیں وہ اسے اپنے رب کی طرف سے صحیح جانتے ہیں اور جو کافر ہیں سو کہتے ہیں الله کا اس مثال سے کیا مطلب ہے الله اس مثال سے بہتوں کو گمراہ کرتا ہے اور بہتوں کو اس سے ہدایت کرتا ہے اوراس سے گمراہ تو بدکاروں ہی کو کیا کرتا ہے
(trg)="s2.26"> 真主的确不嫌以蚊子或更小的事物设任何譬喻 ; 信道者 , 都知道那是从他们的主降示的真理 ; 不信道者 , 却说 : 真主设这个譬喻的宗旨是甚麽 ? 他以譬喻使许多人入迷途 , 也以譬喻使许多人上正路 ; 但除悖逆者外 , 他不以譬喻使人入迷途 。
(src)="s2.27"> جو الله کے عہد کو پختہ کرنے کے بعد توڑتے ہیں اور جس کے جوڑنے کا الله نے حکم دیا ہے اسے توڑتے ہیں اور ملک میں فساد کرتے ہیں وہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں
(trg)="s2.27"> 他们与真主缔约之後 , 并断绝真主命人联络的 , 且在地方上作恶 ; 这等人 , 确是亏折的 。
(src)="s2.28"> تم الله کا کیونکر انکار کرسکتے ہو حالانکہ تم بے جان تھے پھر تمہیں زندہ کیا پھر تمہیں مارے گا پھر تمہیں زندہ کرے گا پھر تم اسی کے پاس لوٹ کر جاؤ گے
(trg)="s2.28"> 你们怎麽不信真主呢 ? 你们原是死的 , 而他以生命赋予你们 , 然後使你们死亡 , 然後使你们复活 ; 然後你们要被召归於他 。
(src)="s2.29"> الله وہ ہے جس نے جو کچھ زمین میں ہے سب تمہارے لیے پیدا کیا ہےپھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا تو انہیں سات آسمان بنایا اور وہ ہر چیز جانتا ہے
(trg)="s2.29"> 他已为你们创造了大地上的一切事物 , 复经营诸天 , 完成了七层天 。 他对於万物是全知的 。
(src)="s2.30"> اور جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا میں زمین میں ایک نائب بنانے والا ہوں فرشتوں نے کہا کیا تو زمین میں ایسے شخص کو نائب بنانا چاہتا ہے جو فساد پھیلائے اور خون بہائے حالانکہ ہم تیری حمد کے ساتھ تسبیح بیان کرتے اور تیری پاکی بیان کرتے ہیں فرمایا میں جو کچھ جانتا ہوں وہ تم نہیں جانتے
(trg)="s2.30"> 当时 , 你的主对众天神说 : 我必定在大地上设置一个代理人 。 他们说 : 我们赞你超绝 , 我们赞你清净 , 你还要在大地上设置作恶和流血者吗 ? 他说 : 我知道你们所不知道的 。
(src)="s2.31"> اور الله نے آدم کو سب چیزوں کے نام سکھائے پھر ان سب چیزوں کو فرشتوں کے سامنے پیش کیا پھر فرمایا مجھے ان کے نام بتاؤ اگر تم سچے ہو
(trg)="s2.31"> 他将万物的名称 , 都教授阿丹 , 然後以万物昭示众天神 , 说 : 你们把这些事物的名称告诉我吧 , 如果你们是诚实的 。
(src)="s2.32"> انہوں نے کہا تو پاک ہے ہم تو اتنا ہی جانتے ہیں جتنا تو نے ہمیں بتایاہے بے شک تو بڑے علم والا حکمت والا ہے
(trg)="s2.32"> 他们说 : 赞你超绝 , 除了你所教授我们的知识外 , 我们毫无知识 , 你确是全知的 , 确是至睿的 。
(src)="s2.33"> فرمایا اے آدم ان چیزو ں کے نام بتا دو پھر جب آدم نے انہیں ان کے نام بتا دیئے فرمایا کیا میں نے تمہیں نہیں کہا تھا کہ میں آسمانوں اور زمین کی چھپی ہوئی چیزیں جانتا ہوں اور جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو چھپاتے ہو اسے بھی جانتا ہوں
(trg)="s2.33"> 他说 : 阿丹啊 ! 你把这些事物的名称告诉他们吧 。 当他把那些事物的名称告诉他们的时候 , 真主说 : 难道我没有对你们说过吗 ? 我的确知道天地的幽玄 , 我的确知道你们所表白的 , 和你们所隐讳的 。
(src)="s2.34"> اورجب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو انہوں نے سجدہ کیا مگر ابلیس کہ اس نے انکار کیا اورتکبر کیا اورکافروں میں سے ہو گیا
(trg)="s2.34"> 当时 , 我对众天神说 : 你们向阿丹叩头吧 ! 他们就叩头 , 惟有易卜劣厮不肯 , 他自大 , 他原是不信道的 。
(src)="s2.35"> اور ہم نے کہا اے آدم تم اور تمہاری بیوی جنت میں جا کر رہو اور اس میں جو چاہو اور جہاں سےچاہو کھاؤ اور اس درخت کے نزدیک نہ جاؤ پھر ظالموں میں سے ہو جاؤ گے
(trg)="s2.35"> 我说 : 阿丹啊 ! 你和你的妻子同住乐园吧 ! 你们俩可以任意吃园里所有丰富的食物 , 你们俩不要临近这棵树 ; 否则 , 就要变成不义的人 。
(src)="s2.36"> پھر شیطان نے ان کو وہاں سے ڈگمگایا پھر انہیں اس عزت و راحت سے نکالا کہ جس میں تھے اور ہم نے کہا تم سب اترو کہ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو اور تمہارے لیے زمین میں ٹھکانا ہے اور سامان ایک وقت معین تک
(trg)="s2.36"> 然後 , 恶魔使他们俩为那棵树而犯罪 , 遂将他们俩人从所居的乐园中诱出 。 我说 : 你们互相仇视下去吧 。 大地上有你们暂时的住处和享受 。
(src)="s2.37"> پھر آدم نے اپنے رب سے چند کلمات حاصل کیے پھر اس کی توبہ قبول فرمائی بے شک وہ توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے
(trg)="s2.37"> 然後 , 阿丹奉到从主降示的几件诫命 , 主就恕宥了他 。 主确是至宥的 , 确是至慈的 。
(src)="s2.38"> ہم نے کہا کہ تم سب یہاں سے نیچے اتر جاؤ پھر اگرتمہارے پاس میری طرف سے کوئی ہدایت آئے پس جو میری ہدایت پر چلیں گے ان پرنہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے
(trg)="s2.38"> 我说 : 你们都从这里下去吧 ! 我的引导如果到达你们 , 那末 , 谁遵守我的引导 , 谁在将来没有恐惧 , 也不愁 。
(src)="s2.39"> اور جو انکار کریں گے اور ہماری آیتوں کو جھٹلائیں گے وہی دوزخی ہو ں گے جو اس میں ہمیشہ رہی گے
(trg)="s2.39"> 不信道而且否认我的迹象的人 , 是火狱的居民 , 他们将永居其中 。
(src)="s2.40"> اے بنی اسرائل میرے احسان یاد کرو جو میں نے تم پر کئے اور تم میرا عہد پورا کرو میں تمہارا عہد پورا کروں گا اور مجھ ہی سے ڈرا کرو
(trg)="s2.40"> 以色列的後裔啊 ! 你们当铭记我所赐你们的恩惠 , 你们当履行对我的约言 , 我就履行对你们的约言 ; 你们应当只畏惧我 。
(src)="s2.41"> اور اس کتاب پر ایمان لاؤ جو میں نے نازل کی تصدیق کرتی ہے اس کی جو تمہارے پاس ہے اور تم ہی سب سے پہلے اس کےمنکر نہ بنو اور میری آیتو ں کو تھوڑی قیمت پر نہ بیچو اور مجھ ہی سے ڈرو
(trg)="s2.41"> 你们当信我所降示的 , 这能证实你们所有的经典 , 你们不要做首先不信的人 , 不要以廉价出卖我的迹象 , 你们应当只敬畏我 。
(src)="s2.42"> اور سچ میں جھوٹ نہ ملاؤ اور جان بوجھ کر حق کو نہ چھپاؤ
(trg)="s2.42"> 你们不要明知故犯地以伪乱真 , 隐讳真理 。
(src)="s2.43"> اورنماز قائم کرو اوزکوةٰ دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو
(trg)="s2.43"> 你们当谨守拜功 , 完纳天课 , 与鞠躬者同齐鞠躬 。
(src)="s2.44"> کیا لوگوں کو تم نیکی کا حکم کرتے ہو اور اپنے آپ کو بھول جاتے ہو حالانکہ تم کتاب پڑھتے ہو پھر کیوں نہیں سمجھتے
(trg)="s2.44"> 你们是读经的人 , 怎麽劝人为善 , 而忘却自身呢 ? 难道你们不了解吗 ?
(src)="s2.45"> اور صبر کرنے اور نماز پڑھنے سےمدد لیا کرو اوربے شک نماز مشکل ہے مگر ان پر جو عاجزی کرنے والے ہیں
(trg)="s2.45"> 你们当借坚忍和礼拜而求佑助 。 礼拜确是一件难事 , 但对恭敬的人却不难 。
(src)="s2.46"> جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں ضرور اپنے رب سے ملنا ہے اور ہمیں اس کے پاس لوٹ کر جانا ہے
(trg)="s2.46"> 他们确信自己必定见主 , 必定归主 。
(src)="s2.47"> اے بنی اسرائیل میری ان نعمتوں کو یاد کرو جو میں نے تمہیں دی تھیں اور میں نے تمہیں جہان پر فضیلت دی تھی
(trg)="s2.47"> 以色列的後裔啊 ! 你们当铭记我所赐你们的恩典 , 并铭记我曾使你们超越世人 。
(src)="s2.48"> اوراس دن سے ڈرو جس دن کوئی شخص کسی کے کچھ بھی کام نہ آئے گا اور نہ ان کے لیے کوئی سفارش قبول ہو گی اورنہ اس کی طرف سے بدلہ لیا جائے گا اور نہ ان کی مدد کی جائے گی
(trg)="s2.48"> 你们当防备将来有这样的一日 : 任何人不能替任何人帮一点忙 , 任何人的说情 , 都不蒙接受 , 任何人的赎金 , 都不蒙采纳 , 他们也不获援助 。
(src)="s2.49"> اور جب ہم نے تمہیں فرعونیوں سے نجات دی و ہ تمہیں بری طرح عذاب دیا کرتے تھے تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے تھے اور تمہاری بیٹیوں کو زندہ رکھتے تھے اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے تمہاری بڑی آزمائش تھی
(trg)="s2.49"> 当时 , 我拯救你们脱离了法老的百姓 。 他们使你们遭受酷刑 ; 屠杀你们的儿子 , 留存你们的女子 ; 这是从你们的主降下的大难 。
(src)="s2.50"> اور جب ہم نے تمہارے لیے سمندر کو پھاڑ دیا پھر تمہیں تو بچا لیا اور تمہارے دیکھتے دیکھتے فرعوینوں کو ڈبو دیا
(trg)="s2.50"> 我为你们分开海水 , 拯救了你们 , 并溺杀了法老的百姓 , 这是你们看著的 。
(src)="s2.51"> اورجب ہم نے موسیٰ سے چالیس رات کا وعدہ کیا پھر اس کے بعد تم نے بچھڑا بنا لیا حالانکہ تم ظالم تھے
(trg)="s2.51"> 当时 , 我与穆萨约期四十日 , 在他离别你们之後 , 你们认犊为神 , 你们是不义的 。
(src)="s2.52"> پھر اس کے بعدبھی ہم نے تمہیں معاف کر دیا تاکہ تم شکر کرو
(trg)="s2.52"> 在那件事之後 , 我恕饶了你们 , 以便你们感谢 。
(src)="s2.53"> اورجب ہم نے موسیٰ کو کتاب اورقانون فیصل دیا تاکہ تم ہدایت پاؤ
(trg)="s2.53"> 当时 , 我以经典和证据赏赐穆萨 , 以便你们遵循正道 。
(src)="s2.54"> اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم بے شک تم نے بچھڑا بنا کر اپنی جانوں پر ظلم کیا سو اپنے پیدا کرنے والے کے آگے توبہ کرو پھر اپنے آپ کو قتل کرو تمہارے لیے تمہارے خالق کے نزدیک یہی بہتر ہے پھر اس نے تمہاری توبہ قبول کر لی بے شک وہی بڑا توبہ قبول کرنے والا نہایت رحم والا ہے
(trg)="s2.54"> 当时 , 穆萨对他的宗族说 : 我的宗族啊 ! 你们确因认犊为神而自欺 , 故你们当向造物主悔罪 , 当处死罪人 。 在真主看来 , 这对於你们确是更好的 。 他就恕宥你们 。 他确是至宥的 , 确是至慈的 。
(src)="s2.55"> اور جب تم نے کہا اے موسیٰ ہم ہرگز تیرا یقین نہیں کریں گے جب تک کہ روبرو الله کو دیکھ نہ لیں تب تمہیں بجلی نے دیکھتے ہی دیکھتے آ لیا
(trg)="s2.55"> 当时 , 你们说 : 穆萨啊 ! 我们绝不信你 , 直到我们亲眼看见真主 。 故疾雷袭击了你们 , 这是你们看著的 。
(src)="s2.56"> پھر ہم نے تمہیں تمہاری موت کے بعد زندہ کر اٹھایا تاکہ تم شکر کرو
(trg)="s2.56"> 在你们晕死之後 , 我使你们苏醒 , 以便你们感谢 。
(src)="s2.57"> اور ہم نے تم پر ابر کا سایہ کیا اور تم پر من اور سلویٰ اتارا جو کچھ ہم نے تمہیں پاکیزہ چیزیں عطا کی ہیں ان میں سے کھاؤ اور انہوں نے ہمارا کچھ نقصان نہ کیا بلکہ اپنا ہی نقصان کرتے رہے
(trg)="s2.57"> 我曾使白云荫蔽你们 , 又降甘露和鹌鹑给你们 。 你们可以吃我所供给你们的佳美食物 。 他们没有损害我 , 但他们自欺 。
(src)="s2.58"> اور جب ہم نے کہا اس شہر میں داخل ہو جاؤ پھر اس میں جہاں سے چاہو بے تکلفی سے کھاؤ اور دروازہ میں سجدہ کرتے ہوئے داخل ہو اور کہتے جاؤ بخش دے تو ہم تمہارے قصور معاف کر دیں گے اور نیکی کرنے والوں کو زیادہ بھی دیں گے
(trg)="s2.58"> 当时 , 我说 : 你们进这城市去 , 你们可以随意吃其中所有丰富的食物 。 你们应当鞠躬而进城门 , 并且说 : ` 释我重负 。 ' 我将赦宥你们的种种罪过 , 我要厚报善人 。
(src)="s2.59"> پھر ظالموں نے بدل ڈالا کلمہ سوائے اس کے جو انہیں کہا گیا تھا سو ہم نے ان ظالموں پر ان کی نافرمانی کی وجہ سے آسمان سے عذاب نازل کیا
(trg)="s2.59"> 但不义的人改变了他们所奉的嘱言 , 故我降天灾於不义者 , 那是由於他们的犯罪 。
(src)="s2.60"> پھر جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لیے پانی مانگا تو ہم نے کہا اپنے عصا کو پتھر پر مار سو اس سے بارہ چشمے بہہ نکلے ہر قوم نے اپنا گھاٹ پہچان لیا الله کے دیئے ہوئے رزق میں سے کھاؤ پیو اور زمین میں فساد مچاتےنہ پھرو
(trg)="s2.60"> 当时 , 穆萨替他的宗族祈水 , 我说 : 你用手杖打那磐石吧 。 十二道水泉 , 就从那磐石里涌出来 , 各部落都知道自己的饮水处 。 你们可以吃饮真主的给养 , 你们不要在地方上为非作歹 。
(src)="s2.61"> اور جب تم نے کہا اے موسیٰ ہم ایک ہی طرح کے کھانے پر ہرگز صبر نہ کریں گے سو ہمارے لیے اپنے رب سے دعا مانگ کہ وہ ہمارے لیے زمین کی پیداوار میں سے ساگ اور ککڑی اور گیہوں اور مسور اور پیاز پیدا کر دے کہا کیا تم اس چیز کو لینا چاہتے ہو جو ادنیٰ ہے بدلہ اس کے جو بہتر ہے کسی شہر میں اُترو بے شک جو تم مانگتے ہو تمہیں ملے گا اور ان پر ذلت اور محتاجی ڈال دی گئی اور انہوں نے غضب الہیٰ کمایا یہ اس لیے کہ وہ الله کی نشانیوں کا انکار کرتے تھے اور نبیوں کو ناحق قتل کرتے تھے یہ اس لیے کہ نافرمان تھے اور حد سے بڑھ جاتے تھے
(trg)="s2.61"> 当时 , 你们说 : 穆萨啊 ! 专吃一样食物 , 我们绝不能忍受 , 所以请你替我们请求你的主 , 为我们生出大地所产的蔬菜 ─ ─ 黄瓜 、 大蒜 、 扁豆和玉葱 。 他说 : 难道你们要以较贵的换取较贱的吗 ? 你们到一座城里去吧 ! 你们必得自己所请求的食物 。 他们陷於卑贱和穷困中 , 他们应受真主的谴怒 。 这是因为他们不信真主的迹象 , 而且枉杀众先知 ; 这又是因为他们违抗主命 , 超越法度 。
(src)="s2.62"> جو کوئی مسلمان اور یہودی اور نصرانی اورصابئی الله اور قیامت کے دن پر ایمان لائے اور اچھے کام بھی کرے تو ان کا اجر ان کے رب کے ہاں موجود ہے اور ان پر نہ کچھ خوف ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے
(trg)="s2.62"> 信道者 、 犹太教徒 、 基督教徒 、 拜星教徒 , 凡信真主和末日 , 并且行善的 , 将来在主那里必得享受自己的报酬 , 他们将来没有恐惧 , 也不忧愁 。
(src)="s2.63"> اور جب ہم نے تم سے عہد لیا اور تم پر کوہِ طور بلند کیا جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے اسے مضبوط پکڑو اور جو کچھ اس میں ہے اسے یاد رکھو تاکہ تم پرہیزگار ہو جاؤ
(trg)="s2.63"> 当时 , 我与你们缔约 , 并将山树立在你们的上面 , 我说 : 你们当坚守我所赐你们的经典 , 并且当牢记其中的律例 , 以便你们敬畏 。
(src)="s2.64"> پھر تم اس کے بعد پھر گئے سو اگر تم پر الله کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم تباہ ہوجاتے
(trg)="s2.64"> 以後 , 你们背叛 。 假若没有真主赏赐你们的恩惠和慈恩 , 你们必定变成亏折者 。
(src)="s2.65"> اور بے شک تمہیں وہ لوگ بھی معلوم ہیں جنہوں نے تم میں سے ہفتہ کے دن زیادتی کی تھی پھر ہم نے ان سے کہا تم ذلیل بندر ہو جاؤ
(trg)="s2.65"> 你们确已认识你们中有些人 , 在安息日超越法度 , 故我对他们说 : 你们变成卑贱的猿猴吧 。
(src)="s2.66"> پھر ہم نے اس واقعہ کو اس زمانہ کے لوگوں کے لیے اور ان سے پچھلوں کے لیے عبرت اور پرہیز گاروں کے لیے نصیحت بنا دیا
(trg)="s2.66"> 我以这种刑罚为前人和後人的戒与敬畏者的教训 。
(src)="s2.67"> اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ الله تمہیں حکم دیتا ہے کہ ایک گائے ذبح کرو انہوں نے کہا کیا تم ہم سے ہنسی کرتا ہے کہا میں الله کی پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ جاہلوں میں سے ہوں
(trg)="s2.67"> 当时 , 穆萨对他的宗族说 : 真主的确命令你们宰一头牛 。 他们说 : 你愚弄我们吗 ? 他说 : 我求真主保佑我 , 以免我变成愚人 。
(src)="s2.68"> انہوں نے کہا ہمارے لیے اپنے رب سے دعا کر ہمیں بتائے کہ وہ گائے کیسی ہے کہا وہ فرماتا ہے کہ وہ ایک ایسی گائے ہے نہ بوڑھی اور نہ بچہ اس کے درمیان ہے پس کر ڈالو جو تمہیں حکم دیا جاتا ہے
(trg)="s2.68"> 他们说 : 请你替我们请求你的主为我们说明那头牛的情状 。 他说 : 我的主说 : 那头牛确是不老不少 , 年龄适中的 。 你们遵命而行吧 !
(src)="s2.69"> انہوں نے کہا ہمارے لیے اپنے رب سے دعا کر کہ ہمیں بتائے اس کا رنگ کیسا ہےکہاوہ فرماتا ہے کہ وہ ایک زرد گائے ہے اس کا رنگ خوب گہراہے دیکھنے والوں کو بھلی معلوم ہوتی ہے
(trg)="s2.69"> 他们说 : 请你替我们请求你的主为我们说明那头牛的毛色 。 他说我的主说 : 那头牛毛色纯黄 , 见者喜悦 。
(src)="s2.70"> انہوں نے کہا ہمارے لیے اپنے رب سے دعا کر ہمیں بتائے کہ وہ کس قسم کی ہے کیوں کہ وہ گائے ہم پر مشتبہ ہو گئی ہے اور ہم اگر الله نے چاہا تو ضرور پتہ لگا لیں گے
(trg)="s2.70"> 他们说 : 请你替我们请求你的主为我们说明那头牛的情状 , 因为在我们看来 , 牛都是相似的 , 如果真主意欲 , 我们必获指导 。
(src)="s2.71"> کہا و ہ فرماتا ہے کہ وہ ایک ایسی گائے ہے محنت کرنے والی نہیں جو زمین کو جوتتی ہو یا کھیتی کو پانی دیتی ہو بے عیب ہے اس میں کوئي داغ نہیں انہوں نے کہا اب تو نے ٹھیک بات بتائی پھر انہوں نے اسے ذبح کر دیا اور وہ کرنے والے تو نہیں تھے
(trg)="s2.71"> 他说 : 我的主说 : 那头牛不是受过训练的 , 既不耕田地 , 又不转水车 , 确是全美无斑的 。 他们说 : 现在你揭示真相了 。 他们就宰了那头牛 , 但非出自愿 。
(src)="s2.72"> اور جب تم ایک شخص قتل کر کے اس میں جھگڑنے لگے اور الله ظاہر کرنے والا تھا اس چیز کو جسے تم چھپاتے تھے
(trg)="s2.72"> 当时 , 你们杀了一个人 , 你们互相抵赖 。 而真主是要揭穿你们所隐讳的事实的 。
(src)="s2.73"> پھر ہم نے کہا اس مردہ پر اس گائے کا ایک ٹکڑا مارو اسی طرح الله مردوں کو زندہ کرے گا اور تمہیں اپنی قدرت کی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم سمجھو
(trg)="s2.73"> 故我说 : 你们用它的一部分打他吧 ! 真主如此使死者复活 , 并以他的迹象昭示你们 , 以便你们了解 。
(src)="s2.74"> پھر ا سکے بعد تمہارے دل سخت ہو گئے گویا کہ وہ پتھر ہیں یا ان سے بھی زیادہ سخت اور بعض پتھر تو ایسے بھی ہیں جن سے نہریں پھوٹ کر نکلتی ہیں اور بعض ایسے بھی ہیں جو پھٹتے ہیں پھر ان سے پانی نکلتا ہے اور بعض ایسے بھی ہیں جو الله کے ڈر سے گر پڑتے ہیں اور الله تمہارے کاموں سے بے خبر نہیں
(trg)="s2.74"> 此後 , 你们的心变硬了 , 变得像石头一样 , 或比石头还硬 。 有些石头 , 河水从其中涌出 ; 有些石头 , 自己破裂 , 而水泉从其中流出 ; 有些石头为惧怕真主而坠落 。 真主绝不忽视你们的行为 。
(src)="s2.75"> کیا تمہیں امید ہے کہ یہود تمہارے کہنے پر ایمان لے آئیں گے حالانکہ ان میں ایک ایسا گروہ بھی گزرا ہے جو الله کا کلام سنتا تھا پھر اسے سمجھنے کے بعد جان بوجھ کر بدل ڈالتا تھا
(trg)="s2.75"> 你们还企图他们会为你们的劝化而信道吗 ? 他们当中有一派人 , 曾听到真主的言语 , 他们既了解之後 , 便明知故犯地加以篡改 。
(src)="s2.76"> اور جب وہ ان لوگوں سے ملتے ہیں جو ایمان لاچکے ہیں تو کہتے ہیں ہم بھی ایمان لے آئےہیں اور جب وہ ایک دوسرے کے پاس علیحدٰہ ہوتے ہیں تو کہتے ہیں کیا تم انہیں وہ راز بتا دیتےہو جو الله نے تم پر کھولے ہیں تاکہ وہ اس سے تمہیں تمہارے رب کے روبرو الزام دیں کیا تم نہیں سمجھتے
(trg)="s2.76"> 他们遇见信士们 , 就说 : 我们已信道了 。 他们彼此私下聚会的时候 , 他们却说 : 你们把真主所启示你们的告诉他们 , 使他们将来得在主那里据此与你们争论吗 ? 难道你们不了解吗 ?
(src)="s2.77"> کیا وہ نہیں جانتے کہ الله جانتا ہے جو وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں
(trg)="s2.77"> 难道他们不晓得真主知道他们所隐讳的 , 和他们所表白的吗 ?
(src)="s2.78"> اور بعض ان میں سے ان پڑھ ہیں جو کتاب نہیں جانتے سوائے جھوٹی آرزوؤں کے اور وہ محض اٹکل پچو باتیں بناتے ہیں
(trg)="s2.78"> 他们中有些文盲 , 不知经典 , 只知妄言 , 他们专事猜测 。
(src)="s2.79"> سو افسوس ہے ان لوگوں پر جو اپنے ہاتھوں سے لکھتے ہیں پھر کہتے ہیں کہ یہ الله کی طرف سے ہے تاکہ اس سے کچھ روپیہ کمائیں پھر افسوس ہے ان کے ہاتھوں کے لکھنے پر اور افسوس ہے ان کی کمائی ہر
(trg)="s2.79"> 哀哉 ! 他们亲手写经 , 然後说 : 这是真主所降示的 。 他们欲借此换取些微的代价 。 哀哉 ! 他们亲手所写的 。 哀哉 ! 他们自己所营谋的 。
(src)="s2.80"> اور کہتے ہیں ہمیں سوائے چند گنتی کے دنوں کے آگ نہیں چھوٹے گی کہہ دو کیا تم نے الله سے کوئی عہدلےلیا ہے کہ ہر گز الله اپنے عہد کا خلاف نہیں کرے گا یا تم الله پر وہ باتیں کہتے ہو جو تم نہیں جانتے
(trg)="s2.80"> 他们说 : 火绝不接触我们 , 除非若干有数的日子 。 你说 : 真主是绝不爽约的 , 你们曾与真主缔约呢 ? 还是假借真主的名义而说出自己所不知道的事呢 ?
(src)="s2.81"> ہاں جس نے کوئی گناہ کیا اور اسے اس کے گناہ نے گھیر لیا سو وہی دوزخی ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے
(trg)="s2.81"> 不然 , 凡作恶而为其罪孽所包罗者 , 都是火狱的居民 , 他们将永居其中 。
(src)="s2.82"> اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے وہی بہشتی ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے
(trg)="s2.82"> 信道而且行善者 , 是乐园的居民 , 他们将永居其中 。
(src)="s2.83"> اور جب ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا کہ الله کے سوا کسی کی عبادت نہ کرنا اور ماں باپ اور رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں سے اچھا سلوک کرنا اور لوگوں سے اچھی بات کہنا اور نماز قائم کرنا اور زکوةٰ دینا پھر سوائے چند آدمیوں کے تم میں سے سب منہ موڑ کر پھر گئے
(trg)="s2.83"> 当时 , 我与以色列的後裔缔约 , 说 : 你们应当只崇拜真主 , 并当孝敬父母 , 和睦亲戚 , 怜恤孤儿 , 赈济贫民 , 对人说善言 , 谨守拜功 , 完纳天课 。 然後 , 你们除少数人外 , 都违背约言 , 你们是常常爽约的 。
(src)="s2.84"> اور جب ہم نے تم سے عہد لیا کہ آپس میں خونریزی نہ کرنا اور نہ اپنے لوگوں کو جلا وطن کرنا پھر تم نے اقرار کیا اور تم خود گواہ ہو
(trg)="s2.84"> 当时 , 我与你们缔约 , 说 : 你们不要自相残杀 , 不要把同族的人逐出境外 。 你们已经承诺 , 而且证实了 。
(src)="s2.85"> پھر تم ہی وہ ہو کہ اپنے لوگوں کو قتل کرتے ہو اور ایک جماعت کو اپنے میں سے ان کے گھروں میں سے نکالتے ہو ان پر گناہ اور ظلم سے چڑھائی کرتے ہو اور اگر وہ تمہارے پاس قیدی ہو کر آئیں تو ان کا تاوان دیتے ہو حالانکہ تم پر ان کا نکالنا بھی حرام تھا کیا تم کتاب کے ایک حصہ پرایمان رکھتے ہو اور دوسرے حصہ کا انکار کرتے ہو پھرجو تم میں سے ایسا کرے اس کی یہی سزا ہے کہ دنیا میں ذلیل ہو اور قیامت کے دن بھی سخت عذاب میں دھکیلے جائیں اور الله اس سے بے خبر نہیں جو تم کرتے ہو
(trg)="s2.85"> 然後 , 你们自相残杀 , 而且把一部分同族的人逐出境外 , 你们同恶相济 , 狼狈为奸地对付他们 ─ ─ 如果他们被俘来归 , 你们却替他们赎身 ─ ─ 驱逐他们 , 在你们是犯法的行为 。 你们确信经典里的一部分律例 , 而不信别一部分吗 ? 你们中作此事者 , 其报酬不外在今世生活中受辱 , 在复活日 , 被判受最严厉的刑罚 。 真主绝不忽视你们的行为 。
(src)="s2.86"> یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے بدلہ خریدا سو ان سے عذاب ہلکانہ کیا جائے گا اور نہ انہیں کوئی مدد مل سکے گی
(trg)="s2.86"> 这等人 , 是以後世换取今世生活的 , 故他们所受的刑罚 , 不被减轻 , 他们也不被援助 。
(src)="s2.87"> اور بے شک ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور اس کے بعد بھی پے در پے رسول بھیجتے رہے اور ہم نے عیسیٰ مریم کے بیٹے کو نشانیاں دیں اور روح لقدس سے اس کی تائید کی کیا جب تمہارے پاس کوئی وہ حکم لایا جسے تمہارے دل نہیں چاہتے تھے تو تم اکڑ بیٹھے پھر ایک جماعت کو تم نے جھٹلایا اور ایک جماعت کو قتل کیا
(trg)="s2.87"> 我确已把经典赏赐穆萨 , 并在他之後继续派遣许多使者 , 我把许多明证赏赐给麦尔彦之子尔撒 , 并以玄灵扶助他 。 难道每逢使者把你们的私心所不喜爱的东西带来给你们的时候 , 你们总是妄自尊大吗 ? 一部分使者 , 被你们加以否认 ; 一部分使者 , 被你们加以杀害 。
(src)="s2.88"> اور کہتے ہیں ہمارے دلوں پر غلاف ہیں بلکہ الله نے ان کے کفر کے سبب سے لعنت کی ہے سو بہت ہی کم ایمان لاتے ہیں
(trg)="s2.88"> 他们说 : 我们的心是受蒙蔽的 。 不然 , 真主为他们不信道而弃绝他们 , 故他们的信仰是很少的 。
(src)="s2.89"> اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے کتاب آئی جو تصدیق کرتی ہے اس کی جو ان کے پاس ہے اور اس سے پہلے وہ کفار پر فتح مانگا کرتے تھے پھر جب ان کے پاس وہ چیز آئی جسے انہوں نے پہچان لیا تو اس کا انکارکیاسوکافروں پر الله کی لعنت ہے
(trg)="s2.89"> 当一部经典能证实他们所有的经典 , 从真主降临他们的时候 , ( 他们不信它 ) 。 以前他们常常祈祷 , 希望借它来克服不信道者 , 然而当他们业已认识的真理降临他们的时候 , 他们不信它 。 故真主的弃绝加於不信道者 。
(src)="s2.90"> انہوں نے اپنی جانوں کو بہت ہی بری چیز کے لیے بیچ ڈالا یہ کہ الله کی نازل کی ہوئی چیزوں کا اس ضد میں آ کر انکار کرنے لگے کہ وہ پنے فضل کو اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے کیوں نازل کر دیتا ہے سوغضب پر غضب میں آ گئے اور کافروں کے لیے ذلت کا عذاب ہے
(trg)="s2.90"> 他们因真主把他的恩惠降给他所意欲的仆人 , 故他们心怀嫉妒 , 因而不信真主所降示的经典 ; 他们为此而出卖自己 , 他们所得的代价真恶劣 。 故他们应受加倍的谴怒 。 不信道者 , 将受凌辱的刑罚 。
(src)="s2.91"> اورجب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس پر ایمان لاؤ جو الله نے نازل کیا ہے تو کہتے ہیں ہم تو اسی کو مانتے ہیں جو ہم پر اترا ہے اور اسے نہیں مانتے ہیں جو اس کے سوا ہے حالانکہ وہ حق ہے اور تصدیق کرنے والی ہے جو ان کے پاس ہے کہہ دو پھر تم کیوں اس سے پہلے الله کے نبیوں کو قتل کرتے رہے اگر تم مومن تھے
(trg)="s2.91"> 有人对他们说 : 你们应当信真主所降示的经典 。 他们就说 : 我们信我们所受的启示 。 他们不信此後的经典 , 其实 , 这部经典是真实的 , 能证实他们所有的经典 。 你说 : 如果你们是信道的人 , 以前你们为甚麽杀害众先知呢 ?
(src)="s2.92"> اور تمہارے پاس موسیٰ صریح معجزے لے کر آیا پھر تم نے اس کے بعد بچھڑے کو بنالیا اور تم ظالم تھے
(trg)="s2.92"> 穆萨确已昭示你们许多明证 , 他离开你们之後 , 你们却认犊为神 , 你们是不义的 。
(src)="s2.93"> اور جب ہم نے تم سے عہد لیا اور تم پر کوہِ طورکو اٹھایا کہ جو ہم نے تمہیں دیا ہے اسے مضبوطی سے پکڑو اور سنو انہوں نے کہا ہم نے سن لیا اور مانیں گے نہیں اور ان کے دلوں میں کفر کی وجہ سے بچھڑے کی محبت رچ گئی تھی کہہ دو اگر تم ایمان دار ہو تو تمہارا ایمان تمہیں بہت ہی برا حکم دے رہا ہے
(trg)="s2.93"> 当时 , 我与你们缔约 , 并将山岳树立在你们的上面 , 我说 : 你们当坚守我所赐你们的经典 , 并当听从 。 他们说 : 我们听而不从 。 他们不信道 , 故对犊之爱 , 已浸润了他们的心灵 。 你说 : 如果你们是信士 , 那末 , 你们的信仰所命你们的真恶劣 !